اجراء کی تاریخ: 22 اکتوبر 2015 - 16:56

امریکی ملک میکسیکو کے دریا میں 17ویں صدی میں تعمیر کیا جانے والا چرچ اچانک نمودار ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ملک میکسیکو کے دریا میں 17ویں صدی میں تعمیر کیا جانے والا چرچ اچانک نمودار ہو گیا ہے۔ میکسیکو کے دریا میں خشک سالی کے باعث پانی کے لیول میں 25 میٹر یعنی 82 فٹ تک کی کمی ہوئی۔82 فٹ تک پانی نیچے اترنے کے بعد 450 سال پرانے چرچ کی باقیات نمودار ہو گئی۔ چرچ کو 1664 میں آبادی کے بڑھنے کے باعث لوگوں کی ضرورت پر تعمیر کیا گیا تھا۔ 1773-74  میں بڑے سیلاب کے باعث زمین کا یہ حصہ پانی میں گم ہو گیا تھا بعد ازاں اس مقام سے آگے ڈیم بھی قائم کیا گیا تھا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 12 سال قبل بھی اس چرچ کی باقیات اس وقت نظر آئی تھیں جب پانی کی سطح کافی نیچے چلی گئی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے یہ چرچ اس قدر واضح نہیں ہوسکا تھا جتنا اس بار ہوا ہے.