مہر خبررساں ایجنسی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے نامزد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شام اور عراق سے داعش کے خلاف کارروائیوں میں شامل اپنے طیارے واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔ دارالحکومت اوٹاوا میں پریس کانفرنس کے دوران نامزد وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما سے کہہ دیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش کے خلاف جاری کارروائی میں حصہ لینے والے کینڈین فوجی طیاروں کو واپس بلایا جارہا ہے۔ گزشتہ برس کینیڈا نے عراق و شام میں اپنے سی ایف 18 فائٹر جیٹ بھیجے تھے، جبکہ شمالی عراق میں کردوں کی تربیت کے لیے بھی 70 خصوصی دستے بھیجے گئے تھے،جنھوں نے مارچ 2016 تک امریکی اتحاد کا حصہ رہنا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو کو شکست دے کر لبرل پارٹی کے جسٹن ٹروڈو نے کامیابی حاصل کرلی تھی، جبکہ ایک عشرے تک اقتدار میں رہنے والے وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے شکست تسلیم کرلی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 21 اکتوبر 2015 - 17:22
کینیڈا کے نامزد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شام اور عراق سے داعش کے خلاف کارروائیوں میں شامل اپنے طیارے واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔