سعودی عرب میں خواتین پر بغیر سر ڈھکے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں 1000ریال جرمانہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عربی روزنامے الحیات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین پر بغیر سر ڈھکے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں 1000ریال جرمانہ ہوگا۔ سعودی وزارت محنت کے حکام کے مطابق یہ پابندی رواں ہفتے نافذ ہونے والے نئے لیبر قوانین کے تحت لگائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسی تمام کمپنیز کو بھی تحریری ہدایات جاری کردی گئی ہیں جہاں خواتین ملازمت کرتی ہیں کہ وہ ان قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان پر پانچ ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ نئے قوانین کے تحت خواتین سے رات کے اوقات میں کام کرانے والی کمپنیز پر بھی 5ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاسکے گا جبکہ ایسی کمپنیز جہاں خواتین کے سیکشنز مردوں سے علیحدہ نہیں ہوگے ان پر 10ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔