مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں آج تین سال بعد پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں، 2012 میں عدالت نے پارلیمنٹ توڑ دی تھی جس کے اگلے سال فوجی آمر اقتدار پر قابض ہوگئے۔
پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایوانِ زیریں کے 596 اراکین کا انتخاب کیا جائے گا۔ 2013 میں اقتدار سے بے دخل کی گئی حکمراں جماعت اخوان المسلمون پر پابندی عائد ہے جبکہ اس کی مرکزی قیادت جیلوں میں بند ہے ۔
مبصرین کے مطابق انتخابات میں اکثر امیدوار صدر عبدالفتاح السیسی کے حامی ہیں اور پارلیمانی انتخاب کےبعد بھی ملک میں نام نہاد جمہوریت ہی رہے گی۔ عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کے تعاون سے سابق صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ دیا تھا اور سعودی عرب نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے صدر مرسی کو صدارتی محل سے جیل میں بھجوادیا۔
اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2015 - 15:24
مصر میں آج تین سال بعد پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں، 2012 میں عدالت نے پارلیمنٹ توڑ دی تھی جس کے اگلے سال فوجی آمر اقتدار پر قابض ہوگئے۔