مہر خبررساں ایجنسی نے دویچہ ولہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ والٹر اشٹائن مائرمشرق وسطی کا دورہ رواں ہفتہ کے اختتام پر ایران سے آغاز کریں گے اور ایران کے بعد سعودی عرب اور اردن کا دورہ کریں گے۔ جرمن وزیر خارجہ اتوار کو ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اکتوبر 2015 - 01:22
جرمنی کے وزیر خارجہ مشرق وسطی کا دورہ رواں ہفتہ کے اختتام پر ایران سے آغاز کریں گے اور ایران کے بعد سعودی عرب اور اردن کا دورہ کریں گے۔