مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی شام پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شام کے صدربشار اسد ، اسپیکر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ بروجردی نے دمشق ایئر پورٹ پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے دورے کا مقصد اسرائیل کے خلاف ایک بار پھرشامی حکومت اور عوام کی حمایت پر تاکید کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف روس، ایران، عراق اور شام پر مشتمل اتحاد ایک مؤثر اتحاد ہے جبکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔
بروجردی شام کےتین روزہ دورے کے دوران صدربشار اسد ، اسپیکرجہاد لحام اور وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔