اجراء کی تاریخ: 12 اکتوبر 2015 - 00:40

جاپان کے وزير خارجہ آج ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزير خارجہ فومیو کیشسنا آج ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے۔

جاپانی وزیر خارجہ کے ہمراہ جاپان کی بعض بڑی کمپنیوں کے ڈائریکٹر بھی ہوں گے۔ جاپان کے وزیر خارجہ تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، ایران کے صدر حسن روحانی اور بعض دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران اور جاپان کے وزراء خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔