اجراء کی تاریخ: 11 اکتوبر 2015 - 11:21

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردانہ واقعات میں ہمیشہ بےگناہ افراد نشانہ بنتے ہیں۔ ترجمان نے متاثرہ افراد کے اہلخانہ ، ترک حکومت اور عوام کواس المناک واقعہ پر تعزیت اور تسلیت پیش کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

لیبلز