مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوسووو کی پارلیمنٹ میں اس وقت شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب ایک ناراض اپوزیشن رکن نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں دو ارکان اسمبلی زخمی اور ایک بے ہوش گیا ۔ ناراض اپوزیشن ارکان نے اجلاس کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔ ایوان دھوئیں سے بھراتوایک رکن پارلیمنٹ بے ہوش ہو گیا جبکہ دو خواتین ارکان کی حالت خراب ہوگئی ۔
تینوں ارکان کواسپتال منتقل کرنا پڑا۔ کوسوو کی اپوزیشن جماعتیں سربیا اور پرسٹینا کے درمیان معاہدے اور مونٹی نیگرو اور یوگو سلاویہ کے درمیان سرحدی تنازع کے معاہدے پر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں ۔کوسووو نے 2008 میں سربیا سے آزادی حاصل کی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 9 اکتوبر 2015 - 13:21
کوسووو کی پارلیمنٹ میں اس وقت شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب ایک ناراض اپوزیشن رکن نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں دو ارکان اسمبلی زخمی اور ایک بے ہوش گیا ۔