مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ نے فابیوس نے شام کے بارے میں فرانس کے مؤقف کی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی کوششیں ختم کردی ہیں اب ہم بشار اسد کی حکومت گرانے کے خلاف ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب فرانس ،بشار اسد کی حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے اطلاعات کے مطابق مغربی ممالک شام کو داعش کے ذریعہ برباد کرنے کے بعد اب داعش کی پشت بظاہر خالی کرکے بشار اسد کی حمایت کررہے ہیں مغربی ممالک کی سرپرستی میں داعش دہشت گردوں نے شام اور عراق میں ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور داعش دہشت گرد کئی ملین شامی اور رعاقی شہریوں کے آوارہ ہونے کے باعث بنے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 22 ستمبر 2015 - 11:35
فرانس کے وزیر خارجہ نے فابیوس نے شام کے بارے میں فرانس کے مؤقف میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی کوششیں ختم کردی ہیں اب ہم بشار اسد کی حکومت گرانے کے خلاف ہیں۔