اجراء کی تاریخ: 20 ستمبر 2015 - 18:47

ترکی کی سرزمین پر امریکہ اپنے خیال میں اعتدال پسند دہشت گردوں کو تربیت دے کر شامی حکومت اور داعش کے خلاف لڑنے کے لئے بھیج رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی سرزمین پر امریکہ اپنے خیال میں اعتدال پسند دہشت گردوں کو تربیت دے کر شامی حکومت  اور داعش کے خلاف لڑنے کے لئے بھیج رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ترکی میں 75 دہشت گردوں  کو فوجی تربیت دیکر 12 گاڑیوں  اور پیشرفتہ ہتھیار کے ہمراہ شام میں داخل کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے سربراہ  رامی عبد الرحمان نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جن دہشت گردوں کو تربیت دی ہے انھیں 12 گاڑیوں اور پیشرفتہ ہتھیاروں کے ساتھ شام داخل کردیا گیا ہے۔