مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز عالم دین اور خبرگان کونسل کے رکن آیت اللہ ابوالقاسم خزعلی کا طویل علالت کے بعد تہران میں انتقال ہوگیا ہے۔
آیت اللہ خزعلی نے ایران کے بنیادی آئین کی تدوین کے رکن ، گارڈین کونسل کے رکن ، غدیر کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ اور خبرگان کونسل کے رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیا۔مرحوم آیت اللہ خزعلی کا شمار حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے باوفا ساتھیوں میں ہوتا تھا ۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے ۔