یمن کے مرکزی علاقہ الضلعہ میں سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی بمباری کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے مرکزی علاقہ الضلعہ میں ایک گھر پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی بمباری کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شیخ محمد حزام کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوگئے ہیں ، سعودی عرب کے فضائی حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس کی بنا پر شہداء کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔