مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ وزیرستان میں شوال میں پاکستان کے تیار کردہ ڈرون طیارے " براق " کی پہلی کارروائی کے نتیجے میں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیارے ’’براق‘‘ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف پہلی کارروائی کی ہے، براق نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے کئے جاتے تھے تاہم پاکستان کا موقف تھا کہ امریکی کارروائیاں ملک کی جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی ہے۔