اجراء کی تاریخ: 29 اگست 2015 - 12:37

عراق میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والی سنی کرد فورسز نے شمالی عراق کے 7 دیہات کو وہابی داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والی سنی کرد فورسز نے شمالی عراق کے 7 دیہات کو وہابی داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں جب کہ شمالی عراق میں سنی کرد فورسز نے  7 دیہات سے داعش  دہشت گردوں کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں اور ڈرون کی مدد سے مجموعی طور پر 25 حملے کئے گئے جس کے باعث کرد فورسز نے 7 دیہات پر قبضہ حاصل کیا جب کہ عراقی افواج صوبے انبار کے شورش زدہ شہر الرمادی میں داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں ۔