مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نےگزشتہ چند ہفتوں کے دوران اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستان کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی تفصیلات بتائی ہیں ۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں سال جولائی اور اگست میں ہندوستان نے سو بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔