مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں 12 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ وہابی دہشت گردوں نے 23 تاجروں کے کان کاٹ دیئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جن تاجروں نے وہابی داعش دہشت گردوں کو ٹیکس ادا نہیں کیا تھا داعش دہشت گردوں نے ان کے کان کاٹ دیئے ہیں۔ ادھر عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 12 وہابی داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی اہلسنت کا پلیٹ فارم استعمال کرکے اسلام کو بدنام کررہے ہیں جبکہ وہابی دہشت گردوں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اہلسنت علماء، وہابیوں کو نجس اور اسلام سے خارج قراردیتے ہیں۔