مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی فوج کی 18ویں بٹالین کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحمن بن سعد الشہرانی یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب نے میجر جنرل عبدالرحمن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل عبدالرحمن الشہرانی یمن کے ساتھ سرحدی علاقہ میں سعودی عرب کی فوج کو قریب سے دیکھنےاور سرحدی علاقہ ککا دورہ کررہے تھے جو یمنی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔