مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی ہلاکت کے بعد جنوبی پنجاب سے 140 کے قریب وہابی دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ یہ گرفتاریاں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اہلکاروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے کیں۔پاکستان کے ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں کی اکثریت پر انعامی رقم مقرر تھی۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ملزمان کا تعلق پنجاب میں سرگرم کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے ہے، او ر کئی ملزمان دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 22 اگست 2015 - 00:14
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی ہلاکت کے بعد جنوبی پنجاب سے 140 کے قریب وہابی دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔