مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی امجد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں قید سزائے موت کے مجرم کو آج علی الصباح پھانسی دے دی گئی۔ مجرم امجد نے 1998 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ اس موقع پرجیل کے اندر اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، قانونی کارروائی کے بعد امجد کی میت کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 19 اگست 2015 - 15:39
پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی امجد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔