شام کے شہر حمص میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 100 عیسائی خاندانوں کو اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حمص میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 100 عیسائی خاندانوں کو اغوا کرلیا ہے۔

داعش دہشت گردوں نے عیسائی خاندانوں کو کسی نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے۔ادھر شامی فورسز نے حلب میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جب کہ شامی فوج نے لاذقیہ میں کارروائی کے دوران 50 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔