اجراء کی تاریخ: 2 اگست 2015 - 00:33

قطر کے وزیر دفاع نے انقرہ میں ترکی کے وزير دفاع کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے قطر اور رتکی مصر کے سابق صدر مرسی کے حامی جبکہ سعودی عرب، مصر کے موجودہ صدر السیسی کا حامی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر دفاع حمد بن علی العطیہ  نے انقرہ میں ترکی کے وزير دفاع کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے واضح رہے کہ  قطر اور ترکی دونوں مصر میں اخوان المسلمین کے جماعت  اور مصر کے سابق معزول  اور زندانی صدر محمد مرسی کے حامی اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے خلاف ہیں جبکہ سعودی عرب اور امارات ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے حامی اور اخوان المسلمین کےخلاف  ہیں۔