مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اولمپکس مقابلوں میں میڈل حاصل کرنے والے جوانوں سے ملاقات میں ان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: انقلابی بچوں کی علمی اور سائنسی ترقیات کی بدولت ایران ایک طاقتور ملک میں تبدیل ہوگیا ہے۔
یہ ملاقات نماز ظہر و عصر کے بعد ہوئی ، جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلابی جوانوں کی جوانوں کی علمی صلاحیتوں اور توانائیوں کی قدر کرتے ہوئے فرمایا: انقلابی بچوں کی علمی اور سائنسی پشرفت کی بنا پر آج ایران طاقتور ملک بن گیا ہے۔ اس موقع پر ملکی اور عالمی سطح پر اولمپکس مقابلوں میں میڈل حاصل کرنے والے جوانوں اپنے 22 میڈل رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں پیش کئے۔