اجراء کی تاریخ: 26 جولائی 2015 - 15:07

یمن پر سعودی عرب کی 5 روزہ عارضی جنگ بندی کے باوجود بمباری جاری ہے سعودی عرب کی جنگ بندی محض ایک دھوکہ ہے سعودی عرب اس سے قبل بھی جنگ بندی کا اعلان کرتا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حواے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی قیادت میں جارح اتحاد ممالک کی عارضی جنگ بندی کے باوجود بمباری جاری ہے۔ سعودی عرب کی جنگ بندی محض ایک دھوکہ ہے سعودی عرب اس سے قبل بھی جنگ بندی کا اعلان کرتا رہا ہے۔ سعودی عرب کی جارح فوج نے صنعا میں الاستقبال علاقہ پر بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے چینل العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے یمن میں 5 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں نے یمن کے شہرموخع میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 120 سے زائد یمنی شہری شہید ہوگئے تھے۔ سعودی عرب نے یمن پر ہوائي حملوں میں تمام انسانی، اسلامی ، بین الاقوامی اور اخلاقی  قوانین کو پامال کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں ہولناک اور وحشیانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔