مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ممبئی کی میئر اسنیہال امبیکر نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر قراردے دیا۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اسنیہال امیبکر کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی خود انحصاری کی پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں لیکن ان کا طرز حکمرانی ہٹلر سے مماثلت رکھتا ہے۔ ایسا اس وقت ہی ہوتا ہے جب ایک ہی فرد تمام اختیارات کا مالک بن جائے۔ یاد رہے کہ اسنیہال امبیکر کا تعلق شیو سینا سے ہے جو گزشتہ 3 دہائیوں سے بی جے پی کی اتحادی جماعت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 جولائی 2015 - 12:39
ممبئی کی میئر اسنیہال امبیکر نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر قراردے دیا۔