شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے خود کش حملوں اور کار بم دھماکوں کے بعد اب بم دھماکوں میں مرغوں اور مرغیوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم وہابی  دہشت گرد تنظیم داعش نے خود کش حملوں اور کار بم دھماکوں کے بعد اب بم دھماکوں میں مرغوں اور مرغیوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد  مرغیوں کے ساتھ بارودی مواد باندھ کر انہیں اپنے ہدف کی جانب روانہ کرتے ہیں اور جیسے ہی مرغی ہدف کے قریب پہنچتی ہے تو دھماکہ خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا جاتا ہے۔

اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق داعش کی جانب سے مرغیوں کو بطور خودکش بمبار استعمال کرنا ظاہر کرتا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، مخالفین کے قتل کے لئے مرغیوں کے استعمال کے حوالے سے بھی تنظیم میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔