مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نےامریکی چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا۔اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا دہشت گردی کی جس لہر کا سامنا کر رہی ہے اسے شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ شام اور عراق سے داعش کا خاتمہ کیا جائے، ان کی حکومت اس بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے جو دونوں ممالک میں داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ کئی ماہ سے فضائی حملے کر رہا ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ داعش کے خلاف برطانیہ کو مزید سرگرمی دکھانا پڑے گی۔ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے شدت پسند نظریات کو بھی شکست دی جائے جس کا براہِ راست تشدد سے تعلق ہو۔ انہیں امید ہے کہ ان کی حکومت برطانیہ کے نوجوانوں کو داعش اور اس کے نظریات کا شکار ہونے سے بچانے میں کامیاب رہے گی۔
اجراء کی تاریخ: 20 جولائی 2015 - 14:33
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے امریکی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا۔