اجراء کی تاریخ: 19 جولائی 2015 - 19:29

ماہرین نے ایک ایسا تھرمو الیکٹرک جنریٹر بنایا ہے جو بجلی بند ہونے کی صورت میں موم بتی سے ڈھائی واٹ بجلی پیدا کرتا ہے، جو ایک موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے کافی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین نے ایک ایسا تھرمو الیکٹرک جنریٹر بنایا ہے جو بجلی بند ہونے کی صورت میں موم بتی سے ڈھائی واٹ بجلی پیدا کرتا ہے، جو ایک موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے کافی ہے۔ جب کہ اس سے چھوٹے کیمروں کو بھی بجلی دی جاسکتی ہے۔ برتن نما آلے کے پیندے میں تھرمو الیکٹرک جنریٹر نصب ہے۔ اس میں پانی بھرکرنیچے موم بتی جلائی جاتی ہے اور 6 گھنٹوں میں یہ 2 آئی فونز چارج کرسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں ابھی کچھ وقت لگے گا لیکن موم بتی چارجر گھر کے اندر رہتے ہوئے حرارت سے بجلی بناتا ہے اور مستقل بنیادوں پر ہموار چارج فراہم کرتا ہے۔ کمپنی اس کے لیے ایک خاص موم بتی خود فراہم کرتی ہے اور جلد ہی تمام اقسام کی موم بتی سے اسے چارج کرنا ممکن ہوگا۔ اس نظام کی قیمت 41 ڈالر یعنی 4100 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔