مہر خبررساں ایجنسی نے ہند و پاک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان میں عید فطر اور ماہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے دونوں ممالک میں کل عید فطر منائی جائے گی۔پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کوملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی 50 سے زائد شہادتیں موصول ہوئی ہیں جب کہ اس کے علاوہ بدین، سکھر، اسکردو اور گلگت بلتستان سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ ادھرہندوستان میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد جامع مسجد کے شاہی امام کی جانب سے کل ہندوستان میں عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 جولائی 2015 - 20:20
ہندوستان اور پاکستان میں عید فطر اور ماہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے دونوں ممالک میں کل عید سعید فطر منائی جائے گی۔