مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے رمضان المبارک میں بھی یمن کے روزہ دار مسلمانوں پر سعودی عرب کے جارحانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کرکے تمام اسلامی، انسانی ، اخلاقی اور بین الاقوامی حدوں کو توڑ دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اور عالمی برادری کو سعودی عرب کے ہولناک جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔اور عالمی اداروں کو یمنی بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کو سعودی بھیانک جرائم سے بچآنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ سعودی رعب یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ و برباد کررہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ سعودی رعب نے کل یمن کے دو صوبوں لحج اور عمران پر بمباری کرکے 130 سے زآئد یمنی روزہدار شہریوں کو شہید کردیا۔
اجراء کی تاریخ: 8 جولائی 2015 - 03:10
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے رمضان المبارک میں بھی یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔