مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی ضلعوں میں دو دہشت گرد گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں پیر کی رات تک کم از کم 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ تصادم دونوں اضلاع کی سرحد پیر سوری دربار اور ہان نالہ پر پیش آیا۔ دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ایک سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق دو مختلف علیحدگی پسند گروپوں سے ہے۔
انہوں نے بتایا کے مسلح تصادم کے باعث متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے باعث علاقے میں صورت حال کشیدہ ہے۔ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کو بلوچستان کے سب سے زیادہ حساس اضلاع میں شمار کیا جاتا ہے۔