یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اعلی رکن محمد البخیتی کا کہنا ہے کہ جنیوا میں یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کا کردار بالکل منفی رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اعلی رکن محمد البخیتی کا کہنا ہے کہ جنیوا میں یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کا کردار بالکل منفی رہا ہے۔ محمد البخیتی نے کہا کہ یمن کے بارے میں اقوام متحدہ اور اس کے نمائندے کا کردار بالکل منفی رہا ہے۔ محمد بخیتی نے کہا کہ منصور ہادی کے نمائندے جنگ بندی کی مخالفت کررہے ہیں ، انصار اللہ کے رکن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پر بیرونی دباؤ ہے جس کی بنا پر وہ اپنا نقش ایفا کرنے سے قاصر ہے۔ انھون نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے یمن کا بحران حل کرنے کے لئے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ کسی نتیجے تک نہیں پہنچ پائےگا۔ محمد البخیتی نے کہا کہ انصار اللہ جنگ بندی اور مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن وہ غیر منصفانہ اور ظالمانہ دباؤ کو قبول نہیں کرےگی۔