مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ٹو میں پاک فضائیہ کی فضائی کارروائی میں اہم طالبان شدت پسند کمانڈرز سمیت 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر ٹو میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے خیبر ایجنسی کے دور دراز علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اہم شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 19 جون 2015 - 15:13
پاکستان کے علاقہ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ٹو میں پاک فضائیہ کی فضائی کارروائی میں اہم طالبان شدت پسند کمانڈرز سمیت 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔