اجراء کی تاریخ: 18 جون 2015 - 15:00

صومالیہ کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی دستوں نے ایک سیاسی کا نفرنس پر الشباب دہشت گردگروہ کے خودکش حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی دستوں نے ایک سیاسی کا نفرنس پر الشباب دہشت گردگروہ کے خودکش حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد گروہ دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑي کا کانفرن ہال میں دھماکہ کرنا چاہتے تھے سکیورٹی فورسز نے گاڑي  کو رکنے کا حکم دیا سکیورٹی فورسز نے حکم نہ ماننے کے بعد گاڑی میں سوار تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ الشباب نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔