روسی صدر ولادیمر پوٹن نے کہا ہے کہ روس اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اپنی جوہری طاقت میں اضافہ کر رہا ہے جس کے تحت رواں سال 40 بین البراعظمی بلیسٹک میزائل جنگی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمر پوٹن نے کہا ہے کہ روس اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اپنی جوہری طاقت میں اضافہ کر رہا ہے جس کے تحت رواں سال 40 بین البراعظمی بلیسٹک میزائل جنگی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔ماسکو میں ہونے والی اسلحہ کی نمائش کی تقریب سے خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ نئے بیلیسٹک میزائل انتہائی جدید ہوں گے جو کسی بھی انتہائی جدید ٹیکنیکل میزائل شکن سسٹم کو بھی تباہ کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں امریکی اثرورسوخ تشویش ناک ہے اس لیے ضروری ہے کہ روس بھی اپنے دفاع کو مضبوط بنائے۔روسی دفاع حکام نے امریکہ کوخبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے مشرقی یورپ میں اپنے بھاری اسلحہ کی تنصیب کا منصوبہ عمل میں لایا تو روس اس کا بھر پور جواب دے گا۔