اجراء کی تاریخ: 16 جون 2015 - 12:46

شام کے وزیر داخلہ محمد الشعار ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ رکیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر بابک دین پرست نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ شام کے وزیر داخلہ محمد الشعار ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ رکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ شامی وزير داخلہ ایرانی وزير داخلہ رحمانی فضلی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔