اجراء کی تاریخ: 15 جون 2015 - 19:04

امیر قطر ، متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملنے کے لئے ابو ظہبی پہنچ کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیر قطرتمیم بن حمد آل ثانی  ، متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملنے کے لئے ابو ظہبی  پہنچ کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امارات کے بادشاہ محمد بن زاید آل نہیان نے امیر قطر کا استقبال کیا۔امارات اور قطر کے درمیان کشیدگی کے بعد امیر قطر کا یہ پہلا اماراتی دورہ ہے یوسف قرضاوی کے بیان پر امارات نے ابوظہبی میں قطر کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا تھا۔