سعودی عرب کی اعلی عدالت نے بلاگررائف بدوی کی 10 سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارنے کی سزا برقرار رکھی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی اعلی عدالت  نے بلاگررائف بدوی کی 10 سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارنے کی سزا برقرار رکھی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب کی مقامی عدالت نے بلاگر رائف بدوی کو 10 سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارنے کی سزا سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے بھی برقراررکھا ہے۔ سزا پرعملدرآمد کرتے ہوئے ابتدائی طور پر بلاگر بدوی کو ایک ہزار کوڑے 20 ہفتوں کے دوران مارے جانے تھے تاہم اب تک انہیں صرف 50 کوڑے ہی مارے گئے ہیں۔

بلاگر بداوی نے 2008 میں سعودی عرب میں لبرل سعودی نیٹ ورک کے نام سے ایک آن لائن فورم تشکیل دیا تھا جس کا مقصد سعودی عرب میں سیاسی معاملات پر بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا لیکن سعودی عرب میں کسی کو سیاسی نظام کے خلاف بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔۔ رائف بدوی کو 2012 میں جدہ سے گرفتار کیا گيا تھا۔