ایرانی فوج کے عقیدتی شعبہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے آل سعود کو سرزمین حجاز میں اقتدار تک پہنچایا اور اقتدارکو بچانے کے لئے وحشی گری ان کی عادت بن گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے عقیدتی شعبہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے آل سعود کو سرزمین حجاز میں اقتدار تک پہنچایا اور اقتدارکو  بچآنے کے لئے وحشی گری ان کی عادت بن گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے اسرائیل کے چہرے کو سفید کردیا ہے انھوں نے کہا کہ افغانستان، پاکستان، شام، عراق، مصر، لیبیا اور یمن میں جاری حوادث اور دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ نمایاں ہے اور برطانیہ اور امیرکہ نے سعودی عرب کو اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔ آل ہاشم نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر وحشیانہ حملہ کرکے اپنی تباہی کے اسباب فراہم کئے ہیں۔

لیبلز