پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم شمس الحق کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم شمس الحق نے 1999 میں علی عمران نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ سزائے موت دینے سے قبل مجرم کی ورثہ سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی۔سینٹرل جیل میانوالی میں بھی دوہرے قتل کے قیدی فتح محمد کو پھانسی دی گئی، مجرم فتح محمد نے 1999 میں ایک مرد ایک خاتون کو قتل کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دی گئی تھی جب کہ گزشتہ برس سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں 100 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

لیبلز