پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارتی مخالفت بے معنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارتی مخالفت بے معنی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارتی مخالفت سے ان کے عزائم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارت کی جانب سے مخالفت سامنے آنے سے ان کے عزائم کھل کر سامنے آگئے جب کہ چین نے بھارت کے تمام خدشات مسترد کردیئے ہیں اور چین ملک میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا، حکومت نے جو بڑے فیصلے کئے ہیں ان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور انہیں عملی شکل دے کر رہیں گے۔