مہر نیوز/18 مئی / 2015 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے تہران میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خيال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے تہران میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خيال کیا ہے۔

دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور پر بھی بات چیت اور گفتگو کی ہے ہنگری کے وزير خارجہ صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔