مہر نیوز/18 مئی / 2015 ء : شامی فورسز نے القلمون کے بعد تدمر شہر میں داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 300 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ ان کی 80 گاڑیوں کو بھی تباہ کریدا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے القلمون کے بعد تدمر شہر میں داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 300 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ ان کی 80 گاڑیوں کو بھی تباہ کریدا ہے۔

شامی فورسز کی اس کامیابی کو حالیہ ہفتوں میں دوسری بڑی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔ تدمر شہر شام کا تاریخي شہر ہے اور داعش نے اسے تباہ کرنے کے لئے دو روز قبل کارروائی شروع کی تھی جسے شامی فورسز نے ناکما بناتے ہوئے 300 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔