مہر نیوز/ 11 مئی / 2015 ء : یمن کے علماء نے ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی اور اسلامی قوانین کو توڑ دیا ہے۔ وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں صبر و استقامت بہترین ہتھیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے علماء نے ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یمن پر مسلط کردہ جنگ میں  سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی اور اسلامی قوانین کو توڑ دیا ہے۔ یمنی علماء کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں بھیانک اور خوفناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے یمنی علماء نے سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کے صبر و استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں صبر و استقامت بہترین ہتھیار ہے۔