مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی لاکھ لوگوں نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے مظاہرین نے سعودی عرب مردہ باد ، آل سعود مردہ باد ، امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یمن کے بارے میں فیصلہ یمنی عوام کریں گے اور یمن پر سعودی عرب کو مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مظاہرین نے عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ سعودی عرب کے بہیمانہ اور جنگی اقدامات کی مذمت کریں۔