مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیر اعظم نواز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک روزہ سرکاری دورے پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی سعودی عرب پہنچے، وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب پہنچنے والے وفد کے دیگر ارکان میں وزیر دفاع خواجہ آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری شامل ہیں۔ سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ میں پاکستان کو گھسیٹنے کی بڑی کوشش کی لیکن پاکستانی پارلیمنٹ نے یمن جنگ میں فریق بننے سے انکار کردیا جس پر سعودی عرب اندرونی پر ناراض ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 23 اپریل 2015 - 18:38
مہر نیوز/23 اپریل / 2015 ء : پاکستان کےوزیر اعظم نواز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔