مہر نیوز/21 اپریل / 2015 ء : شام کے صدر بشار اسد فرانس کے سرکاری ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے ساتھ مقابلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے جبکہ فرانسیسی حکومت دہشت گردوں کی اصلی حامی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد فرانس کے سرکاری ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد فرانس کے سرکاری ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے ساتھ مقابلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے جبکہ فرانسیسی حکومت دہشت گردوں کی اصلی حامی ہے۔بشار اسد نے شامی اٹیلیجنس اور فرانسیسی خفیہ ادارے کے درمیان معلومات کے تبادلے کےبارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ رابطہ ابھی حال ہی میں فرانسیسی حکام کی درخواست پر برقرار کیا گیا ہے لیکن ابھی اس سلسلے میں کوئی تعاون نہیں ہوا ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ شام میں مغربی ممالک نے دہشت گردی کو فروغ دیا اور دہشت گردوں کی حمایت کی ۔ بشار اسد نے کہا کہ امریکہ اور فرانس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں اور فرانس تو دہشت گردوں کا اصلی حامی ملک ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ ہم بعض یورپی ممالک کو مستقل نہیں سمجھتے کیونکہ وہ امریکہ کے حکم کے تابع ہیں اور نہ ہی ان کی باتوں کو اہمیت دیتے ہیں۔