مہر نیوز/21 اپریل / 2015 ء : امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست منی سوٹا کے شہروں منیپولس اور سان ڈیاگو سے داعش میں شمولیت کی غرض سے شام جانے کی کوشش کرنے کے شبہ میں 6 امریکی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست منی سوٹا کے شہروں منیپولس اور سان ڈیاگو سے داعش میں شمولیت کی غرض سے شام جانے کی کوشش کرنے کے شبہ میں 6 امریکی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان افراد کی شناخت محمد فرح، عدنان فرح، عبدالرحمن داؤد، غلید عمر، حناد موسیٰ اور زکریا عبدالرحمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ عدالت میں پیش کئے گئے ریکارڈ کے مطابق یہ تمام افراد عبدالنور نامی شخص سے رابطے میں تھے جو مغربی ملکوں سے داعش کے لیے دہشت گرد بھرتی کرنے پر مامور تھا۔

امریکی حکام نے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے ان پر عائد فردِ جرم سے آگاہ کردیا ہے۔ جس کے مطابق ملزمان پر ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مدد فراہم کرنے کا منصوبہ بنانے اور اس پر عمل درآمد کی کوششیں کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔