مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے سے 2 اہل کار ہلاک جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں طالبان دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد فرار ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی لاشیں اور ان کا اسلحہ تحویل میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔