مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد الشباب نے اقوام متحدہ کی گاڑی پر خود کش حملہ کرکے 9 افراد کوہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے شمال مشرقی علاقے غاروی میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے اقوام متحدہ کی بس کو نشانہ بنایا گیا،جس سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں سے 7 افراد کا تعلق صومالیہ اور دو کا کینیا سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں متعدد راہ گیر بھی زخمی ہوئے جب کہ حملے کی ذمہ داری سلفی وہابی دہشت گرد گروہ الشباب نے قبول کی ہے ۔